دی بینک آف پنجاب ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ایس ایم ای بینکنگ سیگمنٹ میں کلیدی حیثیت کے حامل بینک آف پنجاب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے زیر انتظام ایس ایم ای فنانس فورم (SMEFF) کے ساتھ ہاتھ ملالیاہے ۔ ایس ایم ای فنانس فورم عالمی رکنیت کا نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی سرمائے تک آسان رسائی کے لئے بنایا گیا ہے۔ قابل فخر بات یہ ہے کہ بینک آف پنجاب پاکستان کا واحد کمرشل بینک ہے جس نے ایس ایم ای فنانس فورم کی رکنیت حاصل کی ہے ۔
بینک آف پنجاب نے پاکستان بھر میں 815برانچوں اور2کھررب سے زائد اثاثوں کے ساتھ ایس ایم ای بینکنگ میں بہترین کارکردگی کے ذریعے پہچان بنائی ہے۔بینک نے کئی ممتاز ایوارڈز جیسے کہ گلوبل ایس ایم ای انوویشن ایوارڈز 2024، ایشا منی ایوارڈ2023اور پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2022اور2023 میں دی بینک آف پنجاب کو پاکستان میں ایس ایم ایز کے لیے بہترین بینک کے اعزاز سے نوازا گیا۔
بی او پی کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے رکنیت حاصل کرنے پر جوش و خروش سے اظہار کرتے ہوئے کہا ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کو ایس ایم ای فنانس فورم کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہم ساتھ مل کرجدید مالیاتی حل سے کاروباری افراد کے لئے موثر مواقع پیدا کریں گے اور پائیدار ترقی کو تیز کریں گے۔
ایس ایم ای فنانس فورم کے سربراہ قمر سلیم نے اپنے نیٹ ورک میں بینک آف پنجاب کا ایس ایم ای بینکنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ادارے کے طور پر خیرمقدم کیا۔بینک آف پنجاب کے ڈیٹا کے استعمال، پائیداری، ڈیجیٹل سلوشنزاور زرعی فنانس میں بینک کے اختراعی طریقے ایس ایم ای فنانس فورم کے نئی مارکیٹ میں جدت کے مشن ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہابینک آف پنجاب اور ایس ایم ای فنانس فورم کی توجہ ایس ایم ای کے فروغ اور اس کی ترقی کو تیز کرنے پر مرکوز ہے۔بینک آف پنجاب بہترین عالمی طریقوں ،مصنوعات میں جدت ،رسک کم کرنے کے طریقوں اور سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کرے گا اورشراکت داری کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروںمیں بھی پہچان ملے گی۔ یہ فورم ''صرف اراکین کے لیے'' حل پیش کرتا ہے جیسے کہ اختراعی مراکز ،سٹڈی ٹورزاور عوامی خدمات جو کہ بینک آف پنجاب کی خاصی دلچسپی کے حامل ہیں ۔
یہ شراکت داری مقامی اور عالمی سطح پربینک آف پنجاب کے پائیدار اقتصادی ترقی کے عزم اور اس کے لئے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔