حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے،قومی اسمبلی سے بڑی خبر آگئی

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے،قومی اسمبلی سے بڑی خبر آگئی
حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے،قومی اسمبلی سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی  میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کااعلان کردیا۔
معاملات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین اجلاسوں کے بعد طے پائے ہیں،ان تمام اجلاسوں کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔

خواجہ آصف نے کہا وہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو آج ہوا ہے وہ پہلے ہوجاتا تو ہمیں اس قدر تلخی سے نہ گزرنا پڑتا۔انہوں نے کہا خوش اسلوبی سے تمام متنازعہ آرڈیننس واپس لئے جارہے ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے سات نومبر کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی۔اپوزیشن نے صدارتی حکم پر تیرہ آرڈیننس پاس کئے جانے پر تحریک پیش کی تھی۔
اب حکومت اور اپوزیشن میں طے پاگیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں مذکورہ بلزکا دوبارہ جائزہ لیں گی جس کے بعد انہیں باہمی اتفاق رائے سے منظور یا مسترد کیاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -