یکی گیٹ ،بے ہوشی میں داخل ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

یکی گیٹ ،بے ہوشی میں داخل ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )یکی گیٹ کے علاقے سے چند روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 35سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یکی گیٹ کے علاقے نواز شریف ہسپتال میں 11اکتوبر کو نامعلوم افراد نے ایک شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں داخل کروایا اور فرا ر ہو گئے ۔گزشتہ روز نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی ہے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے متوفی کو تشدد کا نشانہ بنا کریکی گیٹ کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔
تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کے ملنے پر معلو م ہونگے ۔

مزید :

علاقائی -