صوابی، پولیس کے ہاتھوں  3 منشیات فروش گرفتار‘ 5 کلو چرس 236 گرام آئس برآمد

  صوابی، پولیس کے ہاتھوں  3 منشیات فروش گرفتار‘ 5 کلو چرس 236 گرام آئس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم صوابی(نیٹ) نے سرکل لاہور میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کر کے موت کے سوداگر 03 منشیات فروش گرفتارکر کے 5.023 کلو گرام چرس اور 236 گرام آئس بر امد کرلی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ''منشیات سے پاک خیبرپختونخوا'' کے تحت قائم کردہ نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم صوابی کی کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں میں انچارج نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم صوابی انسپکٹر اکبر علی بمع ٹیم نے سرکل لاہور میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کرکے 03 منشیات فروشوں ناصر خان سکنہ بٹلاسی، سیار سکنہ مانکی اور جبران سکنہ جلسئی کو گرفتار کیاگرفتار شدہ منشیات فروشوں سے 5.023 کلو گرام چرس اور 236 گرام آئس برآمد کی گئی ہے ملزمان کے خلاف تھانہ لاہور میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی زیر نگرانی NET صوابی منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کر رہی ہیں. اور اس کے ساتھ ساتھ صوابی پولیس کا منشیات فروشوں کے سوشل بائیکاٹ کے لئے گاؤں گاؤں مہم بھی جاری ہے جس ضمن میں مختلف علاقوں میں علاقہ مشران کے ساتھ مل کر جرگوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے.

مزید :

صفحہ آخر -