پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد پر جرمانہ عائد کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے قومی کرکٹر افتخار احمد کو جرمانہ کردیا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ افتخار احمد پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔انہوں نے پریذیڈنٹ کپ کے سیمی فائنل میں امپائر کے فیصلے پر اختلاف کیا تھا۔پی سی بی کے مطابق افتخار احمد نے پی سی بی آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ، انہوں نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر ناراضی کا اظہار کیا تھا ۔