کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ بلا لگنے سے ایک کھلاڑی جاں بحق

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ بلا لگنے سے ایک کھلاڑی جاں بحق
کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا‘ بلا لگنے سے ایک کھلاڑی جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شانگلہ ( صباح نیوز)شانگلہ کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ہاتھاپائی تک کی نوبت آگئی ، بلا لگنے سے ایک کھلاڑی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق ہارے ہوئے ٹیم کے کپتان نے مخالف ٹیم کے کپتان کو  بیٹ مارکر شدید زخمی کردیا جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں فرسٹ ایڈ کے بعد سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گزشتہ روز کرکٹ میچ یختنگے گراﺅنڈ میں کھلاڑیوں کے دوران ہاتھا پائی ہوئی۔کرکٹ میچ کوٹکے اور پاگوڑی کے ٹیموں کے مابین آخری اوور پر ہوا۔ٰ محمد دین اور ان کے تین دیگر ساتھیوں نے حمیداللہ وعمران پر بیٹ لاتوں اور مکھوں سے وار کرکے عمران کو شدید زخمی کردیا۔عمران سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا۔

مزید : شانگلہ