وفاقی اردو یونیورسٹی میں احتجاج

  وفاقی اردو یونیورسٹی میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اور ٹیکنالوجی کراچی کے اساتذہ اور سٹاف نے شاہراہ عام پر دھرنا دیا،اُن کا مطالبہ تھا کہ اُن کی تنخواہیں، الاؤنس اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ قومی زبان کی ترویج کی ملک بھر میں یہ واحد جامعہ ہے لیکن وہاں ہونے والی سیاست اِس کے تقدس کو متاثر کر رہی ہے۔ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بحیثیت چانسلر اِس کے معاملات درست کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بہتری نہ آ سکی، اِس کے معاملات بگڑ رہے ہیں،اساتذہ اور سٹاف کے احتجاج کے باعث طلباء اور طالبات کے تعلیمی سیشن بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری بطور چانسلر اِس اہم تعلیمی ادارے کے مسائل حل کرسکتے ہیں اُنہیں اِس طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ تعلیمی سلسلہ چلتا رہے۔ بہتر یہی ہے کہ یونیورسٹیوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ بناء کسی مداخلت اپنے مسائل خود حل کر سکیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -