لاہور : 65 سالہ شخص پولیس کے مبینہ تشدد سے دم توڑ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے نواحی علاقے سندر میں 65 سالہ شخص کی پولیس کے مبینہ تشدد سے موت ہوگئی۔
اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یعقوب سندر انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد سے دم توڑ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یعقوب کا 3 روز قبل ندیم مظہر وغیرہ کے ساتھ بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق مخالف پارٹی نے پولیس کو رشوت دے کر تشدد کروایا، جس کے نتیجے میں یعقوب کی موت واقع ہوگئی۔