پانامہ لیکس، ٹیکس گزاروں کی ہچکچاہٹ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان پہنچے گا: عالمی بینک

پانامہ لیکس، ٹیکس گزاروں کی ہچکچاہٹ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان پہنچے گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے این این ) عالمی بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر سری ملیانی اندراوتی نے کہاہے کہ پاناما پیپرز کے انکشافات عوامی اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے عام شہری ٹیکس ادا کرنے میں زیادہ ہچکچائیں گے جو سڑکیں اور سکول بنانے اور دیگر سرکاری امور چلانے کے لیے ضروری ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے پالیسی سازوں سے کہا کہ وہ سخت قوانین بنانے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی کا تاثر عوامی اعتماد اور سرکاری آمدن کو نقصان پہنچاتا ہے اور کچھ ملکوں کی معیشتوں میں سستی پیدا کرتا ہے جنہیں ترقی کی سخت ضرورت ہے۔ جب کچھ ملک دیکھتے ہیں کہ چند رہنماؤں ، اشرافیہ یا اس کیس میں متمول افراد کے بیرون ملک اکاؤنٹ ہیں تو وہ سوال کرتے ہیں کہ کیوں؟ وہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا اس کی کوئی جائز وجہ ہے یا کسی چیز کو چھپایا جا رہا ہے؟ ۔ سری ملیانی نے کہا کہ حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کرنا ہو گا۔ عالمی تعاون کے بغیر ٹیکس سے بچنے والوں کا احتساب انتہائی مشکل ہو گا۔ مالیاتی دیانتداری سے متعلق ایک عالمی تنظیم گلوبل فنانشل انٹیگرٹی سے تعلق رکھنے والے ٹام کارڈومون نے کہا کہ ہر سال ترقی پذیر معیشتوں سے ایک کھرب ڈالر سے زائد ناجائز پیسہ غیرقانونی طریقے سے نکال لیا جاتا ہے۔ یہ رقم ان ممالک کو دی جانے والی تمام سالانہ غیر ملکی امداد اور بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -