صحافی قلم کے ذریعہ قوم کی رہنمائی کرسکتے ہیں ،ضلع ناظم فہد

صحافی قلم کے ذریعہ قوم کی رہنمائی کرسکتے ہیں ،ضلع ناظم فہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیو ر و رپورٹ ) ضلعی ناظم فہد ریا ض خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور گھمبیر حالات کے باوجود صحافی قلم کے ذریعے قوم کی بھر پور رہنمائی کر رہے ہیں۔ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہو تے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کریں۔وہ چارسدہ پریس کلب کے کابینہ اور گورننگ باڈی کے ممبران کے نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وفد میں چارسدہ پریس کلب کے صدر داود درانی ، جنرل سیکرٹری کفایت اللہ یوسفزئی،جائنٹ سیکرٹری اشفاق عمرزئی ،فنانس سیکرٹری علی اکبر مہمند ،آفس سیکرٹری سراج علی اورگورننگ باڈ ی کے ممبران سعید خان ،خافظ وزیر محمد شامل تھے۔ ۔چارسدہ پریس کلب کے صدر داؤد درانی نے ضلع ناظم کو چارسدہ میں صحافیوں کو در پیش مسائل سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کے برعکس چارسدہ کے صحافی سرکاری مراغات سے محروم ہیں۔ چارسدہ پریس کلب کے انتخابات ہر سال آئینی اور جمہوری طریقے سے منعقد ہو رہے ہیں۔ پریس کلب کے تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر چارسدہ کے عوام کے مسائل اور مشکلات بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع ناظم فہد ریاض خان نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں کے فلاح و بہود اور چارسدہ میں صحافت کی ترویج و ترقی کیلئے مخلصانہ اور سنجیدہ کو ششیں کر ینگے ۔ ضلعی حکومت چارسدہ کے صحافیوں کی محرومیوں کا آزالہ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ چارسدہ پریس کلب کے توسیع اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے وہ عنقریب صوبائی وزیر ا علی پر ویز خٹک سے گرانٹ کیلئے رابطہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور گھمبیر حالات کے باوجود صحافی قلم کے ذریعے قوم کی بھر پور رہنمائی کر رہے ہیں۔ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہو تے ہیں۔ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کریں۔