اعظم خان ایف آئی آر میں نامزد ملزم تھا ،اس کے بیان کی حیثیت نہیں،وکیل سلمان صفدر

اعظم خان ایف آئی آر میں نامزد ملزم تھا ،اس کے بیان کی حیثیت نہیں،وکیل سلمان ...
اعظم خان ایف آئی آر میں نامزد ملزم تھا ،اس کے بیان کی حیثیت نہیں،وکیل سلمان صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اعظم خان ایف آئی آر میں نامزد ملزم تھا اس لئے بھی اس کے بیان کی حیثیت نہیں،جب اعظم خان کا 164کا بیان ہوا تو جرح کا حق نہیں دیا گیا۔

نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ میں  سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اعظم خان انکا ملزم تھا17ماہ نوٹس جاتے رہے انکوائری جوائن کرتا رہا،اعظم خان کو گواہ بنانے سے پہلے پروسیجر فالو نہیں کیا گیا،اعظم خان ایف آئی آر میں نامزد ملزم تھا اس لئے بھی اس کے بیان کی حیثیت نہیں،جب اعظم خان کا 164کا بیان ہوا تو جرح کا حق نہیں دیا گیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کے ساتھ مسئلہ ایک اور بھی ہو گیا یہ سارے سوالات جرح میں پوچھے جانے تھے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اعظم خان کو بغیر پروسیجر کے ملزم سے گواہ بنایا گیا،ملزم کا بطور گواہ استعمال کب کیسے ہو سکتا ہے اس کا پورا پروسیجر موجود ہے۔