سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع

سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع
 سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ اب گلوکاری کرنا بھی شروع کردی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اپنی نئی فلم’’ اے جنٹلمین‘‘کے ایک گانے’’ بندوق میری لیلا‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ یہ گانا گلوکارایش کنگ سمیت سدھارتھ ملہوترا بھی گائیں گے۔مشہور موسیقار سچن جگر نے سدھارتھ کے موسیقی کے شوق کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی آواز پیش کرنے کی آفر دی ہے۔کرن جوہر کی فلم’’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے بالی وڈکریئر کا آغاز کرنیوالے سدھارتھ اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزمانے جارہے ہیں۔
سدھارتھ کی نئی فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -