75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مشن نیویارک میں تقریب 

75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مشن نیویارک میں تقریب 
 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مشن نیویارک میں تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)  پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ  اور نیویارک قونصلیٹ جنرل کی جانب سے مشترکہ پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ نیویارک کے حکام اور عملے نے شرکت کی.

 نیویارک کی قونصل جنرل عائشہ علی نے قومی ترانہ بجانے کے دوران پاکستان کا پرچم لہرایا. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا. اس موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے.

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم کی عدم موجودگی میں ان کا ویڈیو پیغام چلایا گیا. اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے، سفیر عامر خان بھی موجود تھے. تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاؤں سے کیا گیا.