بھولی بھالی شکلیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں،بجلی کا ریٹ نواز دور میں بڑھا،حماد اظہر

بھولی بھالی شکلیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں،بجلی کا ریٹ نواز دور میں ...
بھولی بھالی شکلیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں،بجلی کا ریٹ نواز دور میں بڑھا،حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھولی بھالی شکلیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتیں،بجلی کا ریٹ نواز شریف کے دور میں بڑھا۔

صدر ن لیگ  نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھولی بھالی صورت بناکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں ڈالر 105روپے تھا،میاں صاحب آپ کے دور سے پہلے تو 60روپے ،40کا بھی تھا اور 20روپے کا بھی تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کے دور میں ڈالر کو مصنوعی طور پر105 روپے رکھا گیا، انہوں نے ڈالر کی قیمت کو ایکسپورٹ بڑھا نہیں کنٹرول کیا تھا بلکہ قوم کے 30ارب ڈالر جھونک کر کیا  جس کے نتیجے میں 2017اور 2018 میں شدید معاشی بحران آیا جس کو پاکستان تحریک انصاف نے سنبھالا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا دور واحد دور تھا جس میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی حالانکہ اس وقت پوری دنیا میں ایکسپورٹس بڑھ رہی تھی۔

بجلی کے بلوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ نواز شریف کے دور میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے بڑھے جو کہ بند دروازوں میں کیے گئے۔