شرح سود میں بڑی کمی کا امکان 

شرح سود میں بڑی کمی کا امکان 
شرح سود میں بڑی کمی کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )افراط زر کی شرح میں بڑی کمی کے بعد شرح سود میں بھی بھاری کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس دوران افراط زر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے شرح سود کا تعین ہو گا۔ 

4 نومبر کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 250 بیسز پوائنٹس کم کر کے 15 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم افراط زر 4.9 فیصد کی سطح پر آنے کے بعد آج پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے ۔

تاجر برادری اور صنعتی شعبہ پالیسی ریٹ میں یکمشت بڑی کمی پر زور دے رہاہے ۔

مزید :

بزنس -