افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
روز نامہ امت کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کی، جس میں افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزمان میں سید اصغر مہدی، سید ندیم علی اورعامرعلی لاشاری شامل ہیں، جو عہدے کے لحاظ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹراور ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔ ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور ہسپتال چورنگی سینٹر سے ہے۔
ملزمان نے حسیب اللہ، حفیظ اللہ اور حبیب اللہ نامی غیر ملکیوں کو رقم کے عوض پاکستانی شناختی کارڈز اجرا میں معاونت کی۔ نادرا اہلکاروں سمیت افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔