غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا جانے کے قریب پہنچ گیا

غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا جانے کے قریب پہنچ گیا
غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا جانے کے قریب پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاجانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس سے منسلک مصدقہ ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پانا ‘پہلے سے زیادہ قریب’ ہے۔
حماس ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو رکاوٹ نہ ڈالیں تو غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں حماس ذرائع نے کہا کہ اب امریکا کو اسرائیلی وزیر اعظم پر دباو¿ ڈالنا چاہئے۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی کے لئے ایک قابل عمل تجویز پیش کی ہے جس میں عظیم لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
حماس نے اس تجویز میں جنگ کے بتدریج خاتمے اور ایک طے شدہ ٹائم ٹیبل کے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلا، فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی اور بین الاقوامی ثالثوں کی طرف سے ضمانت مانگی گئی ہے۔
حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ثالث خلیج کو پ±ر کرنے اور کسی معاہدے تک جلد پہنچنے کے لیے رابطے اور بات چیت کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -