ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 687 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 658 ڈالر فی اونس ہے۔