تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کی درخواست پر سیکرٹری تعلیم سے تحریری جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس میں تمباکو نوشی،ای سگریٹ،منشیات کی روک تھام کی درخواست پر سیکرٹری تعلیم سمیت دیگران سے تحریری جواب طلب کرلیا،شیزہ قریشی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے،تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی جگہ اب ای سگریٹ استعمال کیا جا رہا ہے،سگریٹ،ویپس،ذائقہ دار نکوٹین،ایچ ٹی پی ایس اور تمباکو نوشی کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں، کمر عمر افراد کیخلاف تمباکو نوشی آرڈیننس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے،عدالت کم عمر فراد کو نشہ آور اشیاءکی فروخت پر پابندی لگانے کا حکم دے۔
سیکرٹری تعلیم