محکمہ ایریگیشن صوابی،انجینئرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

محکمہ ایریگیشن صوابی،انجینئرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)محکمہ ایریگیشن صوابی کی انجینئرز ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سب انجینئرز محمد طارق خان کی قیادت میں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے شرکاء نے اپنے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے مظاہرین نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کے سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ٹیکنیکل الاؤنس نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام محکموں کی سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی منظوری دی جائے اسی طرح ان کو ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری بھی دی جائے