'ابھی پاکستانی حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا' براڈ شیٹ کے سربراہ کا دعوی

'ابھی پاکستانی حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا' براڈ شیٹ کے سربراہ کا دعوی
'ابھی پاکستانی حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا' براڈ شیٹ کے سربراہ کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

\لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور نیب نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ابھی تک پاکستانی حکومت سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاوے موسوی نے کہا کہ ادائیگی نہ ہونے پر ایون فیلڈ سے متعلق درخواست واپس لی۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ وہ ایون فیلڈ مقدمہ ہارے نہیں، بلکہ درخواست ڈراپ کی۔ وہ لندن کی عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے این آر او کو قبول نہیں کیا تھا، رقم ان چوروں سے آنی چاہیے، جنہوں نے پاکستانی عوام کا پیسہ چوری کیا۔ کاوے موسوی نے مزید بتایا کہ شہزاد اکبر نے نہیں کسی اور نے انہیں چھان بین کرنے کا کہا۔