آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ساری کہانی سنا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے حوالے سے بتادیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی،آرمی چیف سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے،ان کاکہناتھا کہ آرمی چیف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ بیک ڈور کی ضرورت نہیں اوپن مذاکرات ہوں گے۔