26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
26ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، پیر کو پہلے والا 3 رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کو چلانے کے لئے نیا بینچ بنانا پڑے گا جسے پیر کو سماعت کے لئے مقرر کر رہے ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان پہلے ہی بینچ میں شامل تھے۔
فاضل جج نے کہا مزید کہ جائزہ لینا ہے آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولربینچز سے اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کر دیا اور 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -