ہیمانت مادھو کر ”ممبئی 125 کلو میٹرز“ کے پروموشنل گانے کی وڈیو کی عکس بندی کریں گے

ہیمانت مادھو کر ”ممبئی 125 کلو میٹرز“ کے پروموشنل گانے کی وڈیو کی عکس بندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز ہیمانت مادھو کر دہلی میں اپنی نئی فلم ”ممبئی 125 کلو میٹرز“ کے پروموشنل گانے کی وڈیو کی عکس بندی کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”فلیٹ “ کے بعد فلمساز ہیمانت مادھوکر اپنی نئی فلم ”ممبئی 125 کلو میٹرز“ کی تیاریوں میں مشغول ہیں جو تھری ڈی ہارر فلم ہے اس فلم کے پروموشنل گانے کی وڈیو کی عکس بندی وہ دہلی میں کریں گے یہ خصوصی گانا شمالی کھولگدلے اور ہرشیت تومر نے گایا ہے یہ گانا پنجابی فلموں کی اداکارہ انیتا کیلے پر عکس بند کیا جائے گا فلم کی اہم کاسٹ میں ودیتا پراتاب سنگھ ‘ وینا ملک اور کرن ویر جوہرا شامل ہیں فلم 26 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -