اداکارہ سشمیتا سین بنگالی فلم میں فن کا مظاہرہ کریں گی

اداکارہ سشمیتا سین بنگالی فلم میں فن کا مظاہرہ کریں گی
 اداکارہ سشمیتا سین بنگالی فلم میں فن کا مظاہرہ کریں گی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز)سابق حسینہ عالم سشمیتا سین اپنی پہلی بنگالی فلم ”نیرباک “کے بارے میں کہتی ہیں کہ بنگالی فلم میں کام کرنا میرے لئے ایسا ہے جیسے کہ میں میکے لوٹ آئی ہوں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ چارروز تک میں اپنی پہلی بنگالی فلم کی شوٹنگ کیلئے کلکتہ جارہی ہوں اور میں اس فلم سے متعلق بہت جوش اور خوش ہوں ۔یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے میں میکے لوٹ آئی ہو ں۔یہ اس طرح ہے کہ جیسے میں زندگی کے ابتدائی ایام کی طرف واپس آگئی ہوں ۔یہ بات 38سالہ اداکارہ جیولری سٹور کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلے مجھے بنگالی فلم میں کام کرنے سے متعلق ڈر ضرور تھا لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہے۔میں تامل ¾تیلگو یا کسی بھی دوسری زبان کی فلم میں کام کرسکتی ہوں لیکن مجھے بنگالی فلم میں کام کرنے سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں نے اس پر قابو پالیا ہے اور میں بنگالی فلموں کے چند مشہوراداکاروں کے ساتھ کام کروں گی ۔یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ مداح سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ دیکھیں گے ۔اس سوال کے جواب میں سشمیتا سین نے کہاکہ بدقسمتی سے میں اس کاجواب نہیں دے سکتی اس کا جواب پروڈیوسر گورنگ دوشی ہی دیں گے ۔لیکن میں ہاں ہی کہوں گی کیونکہ فلم میں ایسا سکرپٹ بھی ہے کہ جس میں ہم دونوں نے ملکر کام کرناہے ۔

مزید :

کلچر -