لہسن کھانے کا وہ طریقہ کہ صحت کو تمام فوائد بھی پہنچ جائیں اور منہ سے بد بو بھی نہ آئے

لہسن کھانے کا وہ طریقہ کہ صحت کو تمام فوائد بھی پہنچ جائیں اور منہ سے بد بو ...
لہسن کھانے کا وہ طریقہ کہ صحت کو تمام فوائد بھی پہنچ جائیں اور منہ سے بد بو بھی نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)لہسن کے فوائد آپ نے روز کہیں نہ کہیں پڑھے ہوں گے اور آپ اس سے کافی اچھی طرح آگاہ بھی ہوں گےلیکن لہسن کھانے کے بعد ہر انسان کو ایک مسئلہ ضرور درپیش ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے ہمارے منہ سے ناگوار بو آنے لگتی ہے۔آئیے آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں جس پر عمل کرکے  آپ کو کبھی بھی لہسن کے استعمال کے بعد بو نہیں آئے گی۔

مزیدپڑھیں:اگر وزن کم کرناہے تو اس جادوئی مشروب کا استعمال آج ہی شروع کردیں
لہسن کی دو یا تین توڑیاں لے کر انہیں ایک گلاس پانی میں 10منٹ تک بھگودیں۔اس کے بعد لہسن کو پانی کے گلاس کے ساتھ نگل لیں اور 45منٹ تک کچھ بھی نہ کھائیں۔اب آپ کے منہ سے لہسن کھانے کے بعد ناگوار بو بھی نہیں آئے گی۔اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جب آپ انہیں گلاس میں سے نکالیں گے تو ان پر سے چھلکا خودبخود اتر جائے گا۔

یاد رہے کہ اس دوران چھری کا استعمال مت کریں تا کہ لہسن محفوظ رہ سکے اور خراب نہ ہو۔

مزید :

تعلیم و صحت -