صنم چوہدری اور فرحان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’کٹھ پتلی ‘‘آن ائیر

صنم چوہدری اور فرحان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’کٹھ پتلی ‘‘آن ائیر
 صنم چوہدری اور فرحان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’کٹھ پتلی ‘‘آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)صنم چوہدری اور فرحان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’کٹھ پتلی ‘‘آن ائیر ہوگئی ہے ۔اس ڈرامے کی کہانی وقار‘ محبت اور رشتوں کے تانے بانے بنتی ہے۔یہ کہانی ہے زندہ دل مہرالنساء کی جو ایک مردانہ سوچ کے حامل گھرانے کی پروردہ ہے۔ مہرالنساء کا خواب ایک کامیاب پیسہ ورانہ زندگی گزارنا ہے لیکن جن حدود و قیود کے ساتھ وہ زندگی گزار رہی ہے اس میں یہ خواب محض ایک سراب نظر آتا ہے۔مہر النساء کے ووست اس کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے اسے بغیر بتائے ایک فارم ہاؤس میں جمع ہوتے ہیں۔ فارم ہاؤس پر ایک رپورٹر پہنچ کر منفی رپورٹ تیار کرتا ہے جس کے آن ائیر آنے سے اپنے دوستوں کے ساتھ مہرالنساء کے حصے میں بھی بدنامی آتی ہے۔اس کے گھر والے بھی اس کو طعنے دیتے ہیں جو مہر النساء جیسی معصوم لڑکی کی روح کو چھلنی کرکے رکھ دیتے ہیں۔کیا مہرالنساء زمانے کے طعنے تشنے اور الزامات کا سامنا کرپائے گی؟کیا وہ رپورٹر اپنی غلط رپورٹنگ کی تصحیح کرے گا ؟جاننے کیلئے دیکھئے ’’کٹھ پتلی ‘‘فائزہ افتخار کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کوعاطف اقبال نے ڈائریکٹ کیا ہے پروڈیوسرمومنہ دُرید کی پیشکش کے پراجیکٹ ہیڈ فہیم برنی اور نمایاں اداکاروں میں گوہر ‘ انعم احمد‘ صنم چوہدری‘ فرحان احمد اور دیگر شامل ہیں۔اس ڈرامے کے میڈیا کوآرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔

مزید :

کلچر -