ولی خان بابر کے قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے: ناصر حسین شاہ 

ولی خان بابر کے قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے: ناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری پر پوری پولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ولی خان بابر کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ اور آزادی اظہار کو فروغ دیتی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافی ولی خان بابر پر گولی چلانے والے اصل قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قتل پر سندھ حکومت خاموش نہیں رہ سکتی کیونکہ صحافیوں کی حفاظت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایک طویل عرصہ سے سندھ پولیس اس کیس پر کام کر رہی تھی اور آخر کار اصل قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی طور پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سندھ حکومت صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لئے تحفظ کی کوشش کرتی رہے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ولی خان بابر کو قتل کرکے ملزم روپوشی کی زندگی گذار رہا تھا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -