19 مارچ کا سورج یونائیٹڈ ممبرز گروپ کی فتح کی نوید لے کرطلوع ہوگا،شاہد رسال

19 مارچ کا سورج یونائیٹڈ ممبرز گروپ کی فتح کی نوید لے کرطلوع ہوگا،شاہد رسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پی سی ایس آئی آرسوسائٹی کے انتخابات 2017 کیلئے یونائیٹڈ ممبرز گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری شاہدرسال نے کہا ہے کہ 19 مارچ کا سورج یونائیٹڈ ممبرز گروپ کی فتح کی نوید لے کرطلوع ہوگا،ہم اقتدار میںآکر پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے رہائشیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے

۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ باشعورممبران ایماندار اور بے لوث خدمت کرنے والے یونائیٹڈ ممبرز گروپ کے امیدواروں کوووٹ دے کر کامیاب کروائیں ،ہم اقتدار میں آکر پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں ویلفیئر کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر سوسائٹی کو رول ماڈل بنائیں گے ۔