رﺅف کلاسرا نے 92 نیوز چھوڑ کر اب کون سا چینل جوائن کرلیا؟ نام سامنے آگیا

رﺅف کلاسرا نے 92 نیوز چھوڑ کر اب کون سا چینل جوائن کرلیا؟ نام سامنے آگیا
رﺅف کلاسرا نے 92 نیوز چھوڑ کر اب کون سا چینل جوائن کرلیا؟ نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے 92 نیوز چھوڑ کر حال ہی میں لانچ ہونے والا آپ نیوز جوائن کرلیا ہے۔
رﺅف کلاسرا اور عامر متین ایک عرصے تک 92 نیوز پر رات کو 10 بجے مقابل کے نام سے پروگرام کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے کچھ روز پہلے 92 نیوز کو خیر باد کہا ہے۔ ان کی جگہ اب ان کا پروگرام سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید اور ظفر ہلالی کر رہے ہیں جبکہ رﺅف کلاسرا اور عامر متین نے آپ نیوز جوائن کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ 92 نیوز چھوڑنے کے بعد رﺅف کلاسرا یوٹیوب پر تجزیے کر رہے تھے تاہم اب ان کے آپ نیوز کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ بہت جلد نئے شو کے ساتھ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔