امریکہ میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد

امریکہ میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد
امریکہ میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ایک پاکستانی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 28سالہ ڈاکٹر کا نام محمد مسعود ہے جو میو کلینک میں ریسرچر کی نوکری کرتا تھا۔ایف بی آئی کے مطابق محمد مسعود ورک ویزے پرامریکہ میں مقیم تھا۔ اس نے شام و عراق کی شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ وابستگی اختیار کی اور میوکلینک کی نوکری چھوڑ دی۔ وہ داعش کے لوگوں کے ساتھ مل کر امریکہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے جاسوسوں نے داعش کے کارکن بن کر اس سے رابطہ کیا۔ محمد مسعود دھوکے میں آ گیا اور انہیں واقعی داعش کے کارکن سمجھ کر ان کے ساتھ اپنے عزائم شیئر کرتا رہا۔ اس نے جاسوسوں کو بتایا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ شام جا کر داعش کے ساتھ مل کر لڑے لیکن چونکہ وہ شام نہیں جا سکتا لہٰذا وہ امریکہ میں اکیلا حملے کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد مسعود کو 19مارچ کو منیاپولس سینٹ پاﺅل انٹرنیشنل ایئرپور ٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب اس پر عدالت میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔