’ایزی لوڈ ‘ اور ’ہیوی لوڈ‘ ، اسفند یار ولی نے پختونوں کا خون ’ڈالرز‘ کے عوض بیچا،پرویز خٹک

’ایزی لوڈ ‘ اور ’ہیوی لوڈ‘ ، اسفند یار ولی نے پختونوں کا خون ’ڈالرز‘ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور اقتدار میں عوامی ترقی کے منصوبے صر کاغزوں میں ہی رہا کرتے تھے اور اسی دور اقتدار میں ’ایزی لوڈ‘ اور ’ہیوی لوڈ‘ کی ٹرم ایجاد ہوئی تھی، اس پر پختون جوانوں کا سر شرم سے جھکاہوا ہے۔ انہوں نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پختونوں کا خون ڈالرز کی عوض امریکہ کو بیچا اور اپنے آباءکا سیاسی ورثہ دریائے کابل میں ڈبو دیا جبکہ دوران حکومت اپنے کارکنوں کو مرنے کے لئے چھوڑ کر خو د ہیلی کاپٹرز پر سفر کرتے رہے۔


مزید :

علاقائی -