فیصل بینک کارفنانس اور انڈس موٹر کے مابین اسٹریٹجک الائنس
کراچی (پ ر) پاکستان کے معروف مالیاتی اداروں میں ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے حال ہی میں انڈس موٹر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کے مطابق دونوں فیصل بینک اور انڈس موٹر کمپنی فروخت کے حجم میں اضافے اور صارفین کو پیش کیے جانے والی مصنوعات ساتھ مل کر مارکیٹ کریں گے ۔فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر یوسف حسین اور انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس موقع پر فیصل بینک ریٹیل بینکنگ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی ،کنزیومر فنانس کے سربراہ سید افتخار الحق سمیت دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت موجود تھی ۔تقریب دستخط کراچی میں واقع فیصل بینک کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی ۔