کسٹمز حکام کی کارروائی،سمگل شدہ کپڑا لے کر آنے والی بس پکڑ لی

کسٹمز حکام کی کارروائی،سمگل شدہ کپڑا لے کر آنے والی بس پکڑ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم کی شاہدرہ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کر کے ک فیصل آباد سے لاکھوں روپے مالیت کا انڈین ساختہ سمگل شدہ کپڑا لے کر آنے والی مسافر بس تحویل میں لے لی۔کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے فیصل آباد سے سمگل شدہ انڈین کپڑا لے کر آنے والی بلوچ ٹرانسپورٹ کی بس کو شاہدرہ کے قریب روک کر تحویل میں لے لیا۔مسافر بس سے 38ہزار گز انڈین ساختہ کپڑا برآمد ہوا،کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا اعظم کلاتھ مارکیٹ لایا جارہا تھا، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جنس زاہد سلیم مرزا اور کسٹمز انٹیلی جنس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -