کملا ہیرس کا صدر بننے پر گھر خریدنے والے امریکی شہریوں کو 25 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے صدر بننے کی صورت میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کو خوشخبری سنادی۔
کملا ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میں صدر بنی تو مواقع سے بھرپورمعیشت ہوگی اور پہلی بار گھر خریدنےوالوں کو 25 ہزار ڈالردیے جائیں گے۔
دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ویسے تو اتحادی ہیں مگر امریکا کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے ہیں، اقتدار میں آیا تو یہ برداشت نہیں ہوگا اور یورپی مصنوعات پر ٹیرف لگایا جائےگا۔
ادھر امریکا کے صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شکست سے ڈرتے ہیں اس لیے کملا ہیریس سے دوسرے مباحثے سے گریز کررہے ہیں۔