صحت کے لئے انتہائی مفید 10جڑی بوٹیاں اور ان کا طریقہ استعمال
لندن(نیوزڈیسک)تازہ جڑی بوٹیاں نہ صرف بغیر کیلوریز کے ذائقے کا باعث بنتی ہیں بلکہ بطور غذا یہ صحت مند اثرات کی حامل بھی ہیں۔جڑی بوٹیاں بطور دوا ہمارے باورچی خانوں میں ہزاروں سال سے استعمال ہو رہی ہیں اور ابھی تک ہمارے جسم پر ان کے اثرات میں کمی نہیں آئی۔ذیل میں اس جڑی بوٹیوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جنہیں ہم اپنی غذائی اجزا کا حصہ بنا سکتا ہیں۔
1۔ روز میری: روز میری خون کی نالیوں کی توڑ پھوڑکو روکتی ہے اور اس طرح ہمارے دل پر صحت مند اثرات مرتب کرتی ہے۔The 02 Diet کا مصنف لکھتا ہے کہ صحت مند اثرات کی حامل جڑی بوٹیاں بدہضمی اور یادداشت کی کمی کے مرض کو روکتی ہیں اور پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں جب انہیں مقام ماﺅف پر لگایا جائے تو یہ درد میں بھی آرام دیتی ہیں۔ روز میری میں کانوسک ایسڈ اور کارنوسول پایا جاتا ہے جو کینسر کے پھیلاﺅ کو روکتے ہیں۔
2۔ اجوائن خراسانی: اجوائن خراسانی میں بہت سے اینٹی آکسیڈینٹس کے علاوہ وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں جو کئی کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کی پیداوار کو روکتے ہیں، اس کے کئی اثرات دل کی صحت کو بہال رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کا علاج ہیں۔
3۔صحت مند معدے میں ادرک کا کردار
معدے اور آنتوں کی بیماریوں میں ادراک کا کردار بڑی اہمیت کا حاصل ہے۔خصوصاً مورننگ سکینس کی وجہ سے ہونے والے اسہال اورمتلی، دوران حمل ہونے والی قے اور متلی، کینسر میں کیمو تھراپی کے بعد ادرک کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے۔خوراک میں ادرک کا استعمال جوڑوں میں ہونے والی درد اور سوزش کا طاقتور ترین علاج ہے۔
4۔ دارچینی:دار چینی میں درد اور سوزش کش اثرات پائے جاتے ہیں اور یہ صحت مند اثرات کی حامل جڑی بوٹی معدے اور آنتوں کے بگاڑ میں بھی مفید ہے جیسا کہ گلاس مین کہتا ہے کہ دارچینی میں نہ صرف Antioxitdentsپائے جاتے ہیں بلکہ یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی قابو میں رکھتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ٹائپ IIزیابطیس کے مریضوں میں مضر صحت کو لیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتی ہے۔
5۔ کینسر کے انسداد میں ادرک کا کردار: لہسن جو کہ ایک مشہور و معروف صحت مند اثرات کی حامل جڑی بوٹی ہے۔ جس سے کینسر کی روک تھام ہوتی ہے گلاس مین کے بقول لہسن میں اور بھی بہت سے امراض کے خلاف لڑنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے جن میں ہائی بلڈ پریشر اور عام سردی زکام شامل ہیں ایک عام صحت مند اثرات کی حامل دوا ہے شوربے میں لہسن ذائقہ بڑھانے کا کام دیتا ہے۔
6۔جوڑوں کے درد میں بچھو بوٹی:یہ ایک عام سی بوٹی ہے لیکن اس میں جوڑوں کے امراض کاشافی علاج موجود ہے جو جوڑوں کی سوزش اور درد کو کم کرتی ہے اس کے علاوہ بچھو بوٹی کے استعمال سے سکری کا خاتمہ ہوتا ہے اور بال چمکدار ہوتے ہیں اس کے علاوہ Benign Prostatic Hyperplasia BHPکے مرض میں بھی مفید ہوتی ہے جو ایک ایسی بیماری ہے جس میں پروسٹریٹ گلینڈ بڑھ جاتے ہیں۔بچھو بوٹی کوچائے اور سوپ میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔
7۔پیازی: بھنے ہوئے آلوﺅں پر اس کی سبز سطح وٹامن اے اور سی سے بھری ہوتی ہے جس میں زبردست اینٹی آکسٹنٹ اثرات ہوتے ہیں اس سبز جڑی بوٹی سے معدے کے کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں۔سلاد میں اس کا استعمال بہت اچھا ہے لیکن کھانے میں اس کی آمیزش سے کھانے کا ذائقہ بنتا ہے۔
8۔ثابت دھنیا: اس کے استعمال سے صحت مند کیسٹرول بڑھتا ہے اور مضر صحت کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور بلڈ شوگر بھی کم رہتی ہے۔ثابت دھنیے میں جراثیم اور پھپھوندی کش اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔
9۔ تیج پات:تیج پات سردی سے لگنے والے بہت سے امراض کے علاج میں معاون ہے کیونکہ اس کے روغن میں Cineole پایا جاتا ہے جو بند ناک کھولنے اور SINUS کو سکون بخشنے میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
10۔ ککروندا: ہاضمے میں مفید ہے: میری لینڈ یونیورسٹی آف میڈیسن کے مطابق ککروندا (Dandelion) ایک قدرتی پیشاب آور دوا ہے جس کا استعمال قوت ہاضمہ کی کمی امراض جگر اور ہائی بلڈ پریشر میں کیا جاتا ہے ککروندے کی جڑوں سے جگر، معدہ اور پتا کی اصلاح ہوتی ہے۔