پیر آباد ، اسلحہ کے زور پر کھالیں چھیننے والے 3 ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹا ف رپورٹر ) پیر آباد پولیس نے علاقے میں اسلحہ کے زور پر کھالیں چھیننے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیر آباد اشفاق بلوچ کو دوران گشت اطلاع ملی کہ علاقے میں کچھ افراد اسلحہ کے زور پر عوام سے زبردستی کھالیں چھین رہے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان شعیب محمد عرف مایا ولد شیر محمد، شیر افضل ولد شیر خان اور فرید خان ولد چندر خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور 11 کارتوس برآمد کرلئے۔ ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ نے پولیس پارٹی کے لئے 25 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔