دنیا کا وہ ملک جو پچھلے چند دنوں کے دوران مکمل تباہ ہوگیا، ایک بھی شہری باقی نہ رہا

دنیا کا وہ ملک جو پچھلے چند دنوں کے دوران مکمل تباہ ہوگیا، ایک بھی شہری باقی ...
دنیا کا وہ ملک جو پچھلے چند دنوں کے دوران مکمل تباہ ہوگیا، ایک بھی شہری باقی نہ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوڈرنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خوفناک ترین سمندری طوفان ’ارما‘ کئی ممالک کے ساحلوں سے ٹکرایا اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی لیکن ایک ایسا ملک ہے جسے اس طوفان نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اب اس ملک میں ایک شہری بھی باقی نہیں رہا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ جزائرغرب الہند کا ایک چھوٹا سا ملک باربوڈا (Barbuda)ہے۔ سمندری طوفان نے جزیرے پر واقع اس ملک کی 95فیصد سے زائد تعمیرات اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد کر دیا ہے۔ اس ملک کی آبادی 1800 نفوس پر مشتمل تھی جو سب کے سب طوفان سے پہلے ملک چھوڑ کر نکل گئے تھے، اور اب یہاں کوئی ایک شخص بھی باقی نہیں رہا۔

’23ستمبر کو پوری دنیا میں بدترین زلزلے آئیں گے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی خوفناک پیشنگوئی کردی گئی
رپورٹ کے مطابق باربوڈا کی تاریخ میں ایسا ہولناک واقعہ 300سال بعد ہوا ہے۔ تین سال قبل ایک سمندری طوفان کی وجہ سے اس قدر تباہی ہوئی تھی اور پورا ملک خالی ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اب دستیاب تاریخی ریکارڈ کے مطابق دوسری بار یہ ملک غیرآباد ہوا ہے۔جب ’ارما‘ باربوڈا کے ساحلوں سے ٹکرایا تب وہ انتہائی خطرناک ہو چکا تھا اور اسے کیٹیگری 5کا طوفان قرار دیا جا چکا تھا۔ اس کی رفتار 300کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور جب باربوڈا پہنچنے تک اس طوفان کی چوڑائی 600کلومیٹر سے زائد ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے اس جزیرے پر اس نے ہولناک تباہی مچائی اور تمام تر تعمیرات ملیامیٹ کر دیں۔واضح رہے کہ اس ملک کی لگ بھگ پوری آبادی ایک ہی شہر میں رہتی ہے جس کا نام کوڈرنگٹن (Codrington)ہے۔