ڈریسنگ روم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی میں تلخ کلامی ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی میں تلخ کلامی ، نجی نیوز چینل کا ...
ڈریسنگ روم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی میں تلخ کلامی ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم سے تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خفا دکھائی دئیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوش نہیں تھے۔ اس موقع پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ خود کو زیادہ سپر سٹار نہ سمجھیں ، ورلڈ کپ سر پر ہے ، اگر ہمیں ایک ہو کر کھیلتے تو سری لنکا سے میچ جیت سکتے تھے ۔

اب نجی نیوز چینل بول ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم کی جانب سے کھلاڑیوں پر تنقید کے دوران شاہین آفریدی بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کی انہیں شاباش ملنی چاہیےاس پر بابر اعظم نے جواب دیامجھے پتہ ہے کس نے اچھا کیا ہے اور کس سے نہیں ہو رہا۔اس دوران گرما گرمی کو ختم کرنے کے لیے محمد رضوان درمیان میں آئے اور پھر بابر اعظم پریس کانفرنس کرنے چلے گئے اور اس کے بعد وہ سیدھا آ کر بس میں بیٹھ گئے اور کسی کھلاڑی سے نہ ملے۔