الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست ،ڈپٹی رجسٹرار نے 8ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر ڈپٹی رجسٹرار نے 8ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبر ہے کہ سپریم کورٹ نے 12جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی،متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیاگیا۔
نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کئے گئے،الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی ۔