لاہور میں سی سی ٹی وی، اچھا قدم!

لاہور میں سی سی ٹی وی، اچھا قدم!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایات جاری کر دیں اور بتایا ہے کہ لاہور میں وزارت داخلہ کی مشاورت کے بعد 18سو مقامات پر کیمرے لگائے جائیں گے جن کا تعلق کنٹرول روم سے ہو گا، اس طرح نہ صرف دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ جرائم میں بھی کمی ہو گی۔وزیر اعلیٰ کا یہ اقدام اچھا ہے جس کی ضرورت بھی محسوس کی جا رہی تھی لیکن اس میں ایک امر کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے کہ یہ کیمرے نہ صرف مناسب جگہ پر نصب ہوں بلکہ ان سے بننے والی تصاویر بھی واضح ہوں، علاوہ ازیں کراچی کے تجربے کو پیش نظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ وہاں جو عام شکایت ملی وہ یہ ہے کہ کیمرے خراب ہو گئے تو پھر درست بھی نہیں ہوئے اور مزید یہ بھی لازمی ہے کہ کیمروں کی تنصیب اس طرح ہو کہ اس سے منظر واضح اور زیادہ حصہ نظر آئے اور ساتھ ہی مجرموں کی دسترس سے بھی دور ہوں۔ یہ کام جتنی جلد ہو اتنا ہی بہتر ہے البتہ اسے موثر ہونا چاہئے اور اسے دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔

مزید :

اداریہ -