بینک سے کیش لے کر نکلنے والے نوجوان کو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

بینک سے کیش لے کر نکلنے والے نوجوان کو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر آ باد (نما ئندہ خصو صی) بینک سے کیش لے کر نکلنے والے نوجوان کو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا ،دن دیہاڑے لوٹ مار اور فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ گذشتہ روز محلہ نظام آباد کا رہائشی نوجوان قمر شہزاد مسلم کمرشل بنک جی ٹی روڈ سے 45ہزار روپے کیش لے کر نکلا اور جب گورنمنٹ بوائز سکول کے قریب پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے زبردستی روک کر اسلحہ کے زور پرنقدی ، اے ٹی ایم کارڈ اور قیمتی موبائل لوٹ لیا ، اور سرعام فائرنگ کرتے ہوئے مولانا ظفر علی خان چوک بائی پاس کی طرف بھاگ نکلے ، ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔اطلاع پاکر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تحریری درخواست کے بعد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -