فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں،میرا  ورکر بھی مولانا کو شکست دیدے گا،علی امین گنڈاپور

فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں،میرا  ورکر بھی مولانا کو شکست دیدے گا،علی ...
فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں،میرا  ورکر بھی مولانا کو شکست دیدے گا،علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں،ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا،میرا ور کر بھی فضل الرحمان کو شکست دیدے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا،فضل الرحمان ساتھ دینے کو تیار ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں،فضل الرحمان اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں،مریم نوازپنجاب میں عوام کو خیبرپختونخوا کی طرح صحت کارڈ دیں،40 سال پنجاب میں حکومت کی، ایک ہسپتال نہیں بنایا.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پی ڈی ایم ون کا نتیجہ سب کے سامنے ہے،پی ڈی ایم ٹو کا ایک اور تجربہ کیا جارہا ہے،قوم مزید تجربے برداشت نہیں کر سکتی،عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، مسائل کا حل سوچیں،قوم کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، نگران حکومت نے جو حالات بنائے وہ بھی سب کے سامنے ہیں،یہ ملک کہاں سے کہاں چلا گیا، ہوش کے ناخن لیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں بھی ہیلتھ کارڈ دیا تھاآپ نے بند کردیا،ہم نے روٹی سستی کی ہے، عملدرآمد کرا کر دکھاؤں گا،اگر روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا،آپ سب کچھ ٹک ٹاک پر کررہے ہیں،قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، قوم کی بہتری کیلئے کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔