عمرکوٹ میں بارش کے پانی کی تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف، رکاوٹوں اور تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت 

عمرکوٹ میں بارش کے پانی کی تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف، رکاوٹوں اور تجاوزات ...
عمرکوٹ میں بارش کے پانی کی تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف، رکاوٹوں اور تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)ضلع عمرکوٹ میں موجود بارش کے پانی کی تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف کیا جائے اور اس کے اندر موجود تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بارش کے پانی کی قدرتی گزرگاہوں میں موجود رکاوٹوں اور ان کی تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی میں موجود بارش کے تمام قدرتی راستوں کی صفائی کرنے اور تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں اور تجاوزات کو ہٹانے کے لئے لائنوں کی تمام تفصیلات دی جائیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان تمام لائنوں یا شاخوں کا مکمل پی سی ون بنائی جائے اور انہیں اے ڈی پی کی سکیموں میں شامل کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقہ میں بارش کے  پانی کےتمام قدرتی راستوں کی صفائی کروائیں اور رکاوٹیں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کر کے رپورٹ پیش کریں، اس موقع پر ایکسین مٹھڑاﺅ نے بتایا کہ مٹھڑاﺅ کینال سے نبی سر تھر کی لائننگ کا کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کیا جائے گا، اجلاس میں ای ڈی سی ٹو علی محمد میمن، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سنجے کمار ترکیو، سبحان شیخ، ایکسین تھر کینال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔