ریاست کیخلاف بیان بازی کا کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23اپریل تک منظور

ریاست کیخلاف بیان بازی کا کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23اپریل تک منظور
ریاست کیخلاف بیان بازی کا کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23اپریل تک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ریاست کیخلاف بیان بازی کے کیس میں اعظم سواتی کی 23اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور انہیں  شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اعظم سواتی پرریاست کے خلاف بیان بازی کے کیس کی سماعت ہوئی،اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی،عدالت نے اعظم سواتی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کیلئےپراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23اپریل تک منظور کرلی گئی۔