تبو کس بالی ووڈ اداکار کی محبت میں گرفتارہیں؟

تبو کس بالی ووڈ اداکار کی محبت میں گرفتارہیں؟
تبو کس بالی ووڈ اداکار کی محبت میں گرفتارہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ تبو نے تامل ، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، شاندار اداکاری کی صلاحیتوں کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
روزنامہ "جنگ "کے مطابق تبو نے 14 سال کی عمر میں فلم ’ہم نوجوان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ، جس میں انہوں نے دیوآنند کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔اپنے اس طویل فلمی سفر کے باوجود بالی ووڈ اداکارہ تبو اب تک کنواری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تبو کو اداکار ناگ ارجن کے ساتھ پیار ہوگیا تھا،لیکن ناگ ارجن شادی شدہ تھے، جس کی وجہ سے یہ رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔ایک انٹرویو کے دوران تبو کی موجودگی میں ان کے بچپن کے دوست اجے دیوگن سے پوچھا گیا کہ آپ نے کبھی تبو کو شادی کرنے کا مشورہ کیوں نہیں دیا۔
اجے نے کہاکہ پتہ نہیں کیوں تبو ہمیشہ ان سب باتوں کا مجھے ذمہ دار قرار دیتی ہے‘۔اس پر تبو نے کہا کہ اجے نے کبھی بھی شادی کرنے کا مشورہ نہیں دیا کیونکہ وہ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میرے لئے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔‘

مزید :

تفریح -