خیبرپختونخوا میں کل سے میٹرک امتحانات کا آغاز

خیبرپختونخوا میں کل سے میٹرک امتحانات کا آغاز
خیبرپختونخوا میں کل سے میٹرک امتحانات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختون خوا میں کل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ نے چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کے حوالے سے بتایا کہ صوبے بھر میں کل سے شروع ہونے والے امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلباء، 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 8 بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات کے لئے 3 ہزار 528 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔چیئرمین پشاور بورڈ کے مطابق صوبے بھر میں پہلی بار تمام بورڈز ایک ساتھ امتحان لیں گے اور تمام امتحانی پرچے ایک جیسے ہوں گے۔پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پشاور بورڈ کے تحت 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلباء، 61 ہزار 879 طالبات امتحان دیں گے۔