تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت، اہلکاروں کا ریمانڈ منظور، ایس پی مفرور

تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت، اہلکاروں کا ریمانڈ منظور، ایس پی مفرور
تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت، اہلکاروں کا ریمانڈ منظور، ایس پی مفرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخشاں تھانے میں مقدمے میں ملوث ملزمان سابق ایس ایچ او درخشاں علی رضا اور ہیڈ محرر فیصل لغاری کو پیش کیا ۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوانی ہے۔

ملزم کے وکیل صلاح الدین پہنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقتول کسٹڈی میں ہلاک نہیں ہوا، ملزم کو تھانے میں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ 

وکیل نے کہا کہ ایس پی کلفٹن نئیرالحق ملزم کو پرائیویٹ جگہ پر لے گئے جہاں اُسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعد میں ملزم کو تھانے میں لاکر ایس ایچ او پر الزام لگا دیا گیا، مقتول کو تھانے میں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا، ایس ایچ او درخشاں پر بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول معیز پر عدالت میں پہلے ہی مقدمات زیرِ سماعت تھے، مقتول کا بیٹا بھی جیل میں ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ ساحل میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔