نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے: عرفان صدیقی

نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے: عرفان صدیقی
نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے: عرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کابینہ، معیشت کی بحالی اور دیگر معاملات میں نواز شریف اپنی رائے دیتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تباہ حال معیشت ملی تھی۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا وزیر اعظم شہبازشریف کا بہت بڑا کارنامہ تھا۔

انکا  مزیدکہنا تھا کہ میری نواز شریف کے ساتھ بہت ساری ملاقاتیں لندن میں ہوئیں ، نواز شریف اس بار وزیر اعظم بننے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے، وزیر اعظم نہ بننے کا نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھا۔

مزید :

قومی -