قوم نے یوم سیاہ منا کر بھارت کے منہ پر طمانچہ مارا،شمسہ علی

قوم نے یوم سیاہ منا کر بھارت کے منہ پر طمانچہ مارا،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ یوم سیاہ ہماری حکومت کی جانب سے بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ہم نے مودی کی جانب سے آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دینا ہے اور مقبوضہ وادی سے قبضہ چھڑوانا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ہمارے ساتھ ہے۔


کیونکہ یہ پاکستان کی بھی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کو کب اور کیسے کالعدم قرار دیتی ہے اور مودی اور اس کی فوج سے مقبوضہ وادی کا قبضہ چھڑواتی ہے۔